اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، عمران خان دورہ چین پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں چین سے ہونے والے معاہدوں سے آگاہ کریں گے، احتجاجی دھرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بھی بات کرینگے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ریکارڈنگ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد ہوگی، وزیراعظم کا خطاب سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔