مرادن: (دنیا نیوز) مردان کے سرکاری اسکول میں قومی ترانے کی جگہ پی ٹی آئی ترانے کے معاملے میں ہیڈ ماسٹر کو قصووار ٹھہرا دیا گیا۔ 4 اساتذہ کے تبادلے بھی کرا دیے گئے۔ ایم پی اے ملک شوکت نے اساتذہ کے خلاف کارروائی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
مردان کے اسکول میں 28 نومبر کو تبدیلی ترانے نے ہلچل مچائی تھی۔ معاملے کی تحقیقات ہوئیں، کمیٹی بنی اور پندرہ دن بعد چھان بین مکمل ہو گئی۔
انکوائری میں اسکول ہیڈ ماسٹر کو قصور وار قرار دے کر جبری ریٹائر کر دیا گیا جبکہ چار اساتذہ کے دور دراز علاقوں میں تبادلے بھی کر دئیے گئے۔ اساتذہ کے خلاف کارروائی پر ایم پی اے ملک شوکت ناخوش نظر آئے اور اقدامات واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنے لگے تاہم ایم پی اے ملک شوکت نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایم پی اے کا کہنا تھا کہ یہ محکمہ تعلیم کا اندورنی معاملہ ہے، کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔