پشاور: (دنیا نیوز) خیر پختونخوا کے بائیس اضلاع میں آٹھویں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابات آج ہوئے، پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔
خیبر پختونخوا کے بائیس اضلاع میں ضلع کونسل کی 52، تحصیل کونسلز 32 اور ویلج نیبرہڈ کی 4 نشتوں پر انتخابات آج ہوئے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1255 پولنگ سٹیشنز اور 3685 بوتھ قائم کئے گئے۔
الیکشن کے دوران 1 ہزار 255 پریذائڈنگ افسر تعینات کئے گئے تھے۔ پشاور میں مجموعی طور پر 85 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے۔ دو ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
پشاور میں اکتیس پولنگ سٹیشنز حساس ترین، سینتالیس حساس اور سات کو نارمل قرار دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انچاس پولنگ سٹیشنز مردوں اور چھتیس خواتین کے لئے مختص کئے گئے۔
نگرانی کے لئے خصوصی کنٹرول قائم کیا گیا جبکہ کوئیک رسپانس کمانڈوز اور اے ٹی ایس ٹیمیں الرٹ رکھا گیا تھا۔