کراچی: کے ڈی اے کا انسداد تجاوزات آپریشن، کورنگی نالے پر قائم دکانیں مسمار

Last Updated On 02 January,2019 04:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کے ڈی اے نے انسداد تجاوزات مہم کے دوران کورنگی ساڑھے پانچ نمبر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ کورنگی نالے پر قائم دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ گرنیڈ آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران غیرقانونی شیڈز، کیبنوں، حدود سے باہر تجاوزات اور سینکڑوں دکانیں بھی مسمار کی گئی۔ آپریشن کی نگرانی ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران دکانوں کے اوپر بنے مکانات کو بھی مسمار کیا گیا جبکہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین کہتے ہیں کہ قابضین کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ دہائی دیتی خاتون کے ڈی اے کی گاڑی کے سامنے آگئی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے خاتون کی سنی ان سنی کردی اور گاڑی دوڑا دی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں بیوہ ہوں میری دکان توڑ دی گئی کیا میں نے انہیں اس دن کیلیے ووٹ دیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ میری دکان بنوا کر دی جائے۔