کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 12 پائلٹس کے ائیر ٹریفکنگ پائلٹ لائسنس مشکوک ہونے پر معطل کر دیئے، پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا جبکہ اصل لائسنس پرسنل لائسنسنگ آفس داخل کرانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
سول ايوی ايشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بارہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار پائے گئے جس پر ان پائلٹس کو فوری طور پر جہاز اڑانے سے روکتے ہوئے اصل لائسنس پرسنل لائسنس نے آفس داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جن پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے گئے، ان میں سے 8 کا تعلق پی آئی اے جبکہ تین پائلٹس کا تعلق نجی ایئر لائنز شاہین، ایئر بلیو اور سیرین ایئر سے ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پائلٹ علی حسن يزدانی، محمد عزير، ثقلين اختر، سيد سليم علی، طلحہ احمد خان، وسيم اختر، يحییٰ مصور، جاويد مرزا، نعيم مسعود خان، نجيب الرحمن بلوچ، سيد مصطفیٰ رضوی اور سيد سبطين رضوی کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔