یونیورسٹی آف نارووال کے تمام ٹیچرز اور سٹاف کو فارغ کر دیا گیا

Last Updated On 04 January,2019 05:35 pm

نارروال: (دنیا نیوز) یونیورسٹی میں کلاسز نہ ہونے سے طلبہ پریشان، وائس چانسلر نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ختم ہونے پر یونیورسٹی سٹاف فارغ کیا گیا، بھرتی کے لئے جلد اشتہار شائع کیا جائے گا۔

یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر نے کنٹریکٹ پر تعینات یونیورسٹی کے تمام عملہ کو فارغ کر دیا ہے۔ ان میں 29 لیکچرار، 32 ایڈمن آفیسر اور دیگر عملہ شامل ہیں۔

کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کو کہا گیا ہے کہ وہ دوبارہ اخبار اشتہار کا انتظار کریں اور پھر درخواستیں دیں، اگر ان کی سلیکشن ہو جائے گی تو رکھ لیں گے۔

کنٹریکٹ سے فارغ کئے گئے اساتذہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ جاب کیلئے اپلآئی کرنے سے ان کی عمر زائد جائے گی اور ان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق یونیورسٹی آف نارووال میں چار ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اچانک تمام اساتذہ کو فارغ کر دینے سے تعلیمی نظام ٹھپ ہو گیا ہے۔ حکومت ہمارے مستقبل کے بارے میں بھی سوچے۔

طلبہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی آف نارووال میں اساتذہ کی کمی کو پورا کر کے تعلیمی نظام بحال کرے۔