پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات کا آغاز

Last Updated On 08 January,2019 11:19 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان سڈنی میں تین روزہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان نے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف لیے گئے ایکشن پر بریفنگ دی۔

سڈنی میں جاری مذاکرات میں پاکستانی حکام نے ایشیا پیسفک گروپ کو بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ پاکستان دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

حکام نے داعش، القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کیے گئے اقدامات سے بھی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو آگاہ کیا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات 10 جنوری تک جاری رہیں گے۔

 

Advertisement