زیرِ سمندر تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز

Last Updated On 14 January,2019 06:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز ہو گیا۔ ایگزون موبل کے مدرریگ شپ نے گزشتہ رات نو بجے سے تیل و گیس کے لیے سمندر میں ڈرلنگ کا آغاز کر دیا۔

مدرشپ سے ڈرلنگ کی پہلی رپورٹ متعلقہ کمپنی کو ارسال کر دی گئی۔ بارہ گھنٹے کی ڈرلنگ سے متعلق کمپنی کو آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈرلنگ کراچی کی ساحلی حدود سے دو سو تیس کلومیٹر فاصلے پر کی جا رہی ہے۔ مدر ریگ کے ساتھ تین سپلائی ویسلز بھی موجود ہیں۔

سپلائی ویسلز ڈرلنگ کے دوران سمندر سے نکالی جانیوالی ریت اور دیگر مواد سمندر برد کیا جائے گا۔ ۔مدر ریگ جدید ترین چھ جنریشن الٹرا، ڈیپ واٹر ڈرل شپ ہے۔