اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اراکین پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، تفصیلات جمع نہ کرانیوالوں کی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن کل بدھ کو جاری کر دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کو 31 دسمبر 2018 تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137 کے مطابق اسمبلی اور سینیٹ کے ہر رکن کیلئے اپنے ،اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات 31 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن میں جمع کروانا لازمی ہے ، الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 688 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے خبر دار کیا تھا کہ 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ار کان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائے گی ۔