کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس نے گمشدہ بچوں کی تلاش میں مدد کیلئے سافٹ ویئر اور موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی، جلد متعارف کرا دی جائے گی۔ ان کا مقصد گمشدہ بچوں کا ڈیٹا یکجا کرنا ہے۔ ایپلی کیشن کے ذریعے صوبے بھر میں بچوں کے گم ہونے کی اطلاع اور معلومات فوری دی جا سکے گی۔
گمشدہ بچوں کی اطلاع کیسے دیں؟ اگر کوئی بچہ ملے تو کس کو بتائیں؟ اس حوالے سے سندھ پولیس قابل تحسین اقدام اٹھاتے ہوئے لاپتا بچوں کی تلاش میں مدد دینے کیلئے موبائل اپلیکشن تیار کر لی ہے، جو جلد متعارف کرا دی جائے گی۔
آئی جی سندھ کی ہدایت پر بنائے جانے والے سافٹ ویئر اور موبائل اپلیکشن آخری مراحل میں ہیں، جن کی مدد سے لاپتا بچوں کا ڈیٹا یکجا ہو جائے گا اور صوبے بھر میں بچوں کے گم ہونے کی اطلاع اور معلومات فوری دی جا سکے گی۔
لاپتا بچوں سے متعلق اپلیکیشن کو شہریوں نے بھی سراہا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن رسپانس سینٹر کے مطابق 18 بچے 2015ء سے تاحال لاپتا ہیں جن کے حوالے سے اشتہارات شائع کرائے جاتے رہے ہیں۔