اٹھاریویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، سپیکر قومی اسمبلی

Last Updated On 20 January,2019 09:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، اٹھاریویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مزید بہتری کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔

کراچی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اعزاز میں تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے اعزازیہ دیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے ہم بھی وفا کریں گے اور اس شہر کے مسائل کو حل کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ نہوں نے کہا کہ ہم سب اٹھارویں ترمیم کے حق میں ہیں، ٹی وی پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے تعلق نہیں، جس کے پاس جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔