سانحہ ساہیوال: ن لیگ نے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی

Last Updated On 20 January,2019 07:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سانحہ ساہیوال پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی، فوری بحث کرانے کا مطالبہ۔

سانحہ ساہیوال پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی، تحریک التوا پر رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف اور دیگر کے دستخط ہیں۔

تحریک التوا شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے چار افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی، جان بحق ہونے والوں میں 1 خاتون اور 13 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ عوامی اہمیت کے اس مسئلے پر ایوان میں فوری اس مسئلے پر بحث کرائی جائے، حکومت جواب دے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کیوں ناکام ہوئی؟