لاہور: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم شروع کردی، یکم فروری کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کینال روڈ پر موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں۔ یکم فروری کے بعد دائیں لین میں چلنے پر کارروائی ہوگی۔ ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ پل تک موٹرسائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلایا جائے گا۔ فیصلہ حادثات کی روک تھام کے پیش نظر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل محمد فتح کا کہنا تھا کہ کینال روڈ پر جگہ جگہ ٹریفک کونز لگا دی گئی ہیں۔ یکم فروری سے لین اور لائن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایس پی محمد فتح کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کو بائیں لین میں چلانے سے ٹریفک سسٹم میں خوبصورتی بھی نمایاں ہو گی جبکہ حادثات کی روک تھام کیلئے لین لائن ڈسپلن انتہائی ضروری ہے۔