فیس بک کی واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر کو ضم کرنے کی منصوبہ بندی

Last Updated On 27 January,2019 11:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے میسجز ایک کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بکس واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر کو ضم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ جس کے بعد صارفین ان سب ایپ پر ایک دوسرے کو براہ راست پیغام بھیج سکیں گے۔ حکام کے مطابق ایپس الگ الگ ہونے کے باوجود پیغامات بھیجنا ممکن ہوسکے گا۔

یہ منصوبہ 2020 کے آغاز تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ فیس بک نے انسٹاگرام 2012 اور واٹس ایپ 2014 میں خرید لیا تھا۔