گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب ایک نہیں دو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں ہونگی، ایک کمیٹی چوروں اور لٹیروں اور دوسری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوکیداروں کی ہوگی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آئینگے، اب امریکا کو حقائق کا علم ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف میں اخلاقی قوت ہو تو وہ کس منہ سے نیب والوں کو بلائے گا؟ ڈاکوؤں اور چوروں کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ حج سبسڈی ختم کرنے کے سوال ہر شیخ رشید نے خاموش رہے۔