عوام کو گیس کی اووربلنگ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

Last Updated On 04 February,2019 10:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) گھریلو صارفین کو کمرشل سیکٹر کے گیس پریشر سے بھی زاٸد بلنگ کا انکشاف، گھریلو صارفین کو ہائی پریشر فیکٹر کے تحت کئی گنا زیادہ بل بھجوا دیئے گئے۔

آئل ایںڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی دستاویزات کے مطابق ہائی پریشر فیکٹر لگنے سے صارفین کی گیس کی کھپت کا سلیب بڑھ گیا۔ حکام کی جانب سے اووربلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سوٸی ناردرن گیس کمپنی سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سوٸی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) جولائی تا دسمبر 2018ء کا گیس پریشر ڈیٹا فراہم کرے۔ گیس کمپنی نے لاسز کم کرنے کیلئے بغیر منظوری ہائی پریشر فیکٹر کے تحت بل بھجوائے، قواعد کے تحت صارفین کو 6 سے 8 انچ واٹر کالم سے زائد پریشر کی بلنگ کرنا غیر قانونی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کیلئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو فوری انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔
 

Advertisement