اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی اور اس سلسلے میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سوئی نادرن کے لئے نئی قیمت گیارہ اعشاریہ صفر تین ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے نئی قیمت گیارہ اعشاریہ تین سات ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2019ء کیلئے ہوگا۔ اس سے قبل ایس این جی پی ایل کیلئے قیمت بارہ اعشاریہ دو نو ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے قیمت بارہ اعشاریہ سات ایک ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔