پشاور: (دنیا نیوز) اختیارات کاناجائز استعمال کرنے والوں کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کر لیا، نیب خیبر پختونخوا نے وزیردفاع پرویزخٹک، اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے اورانہیں اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
اہم شخصیات کے خلاف نیب کی انکوائریاں شروع کر دی گئیں۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف ایک اور نیب انکوائری کھل گئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا۔
نیب ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈیلبو، سیکرٹری فنانس نے بھاری لاگت کے باعث منصوبے کی مخالفت کی تاہم مخالفت کے باوجود وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری، مشیرتعلیم نے منصوبے کی منظوری دی۔
سابق وزیراعلیٰ، مشیر اعلیٰ تعلیم، سابق چیف سیکرٹری کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا امکان ہے۔