کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کہتے ہیں کہ پلوامہ حملے میں بھارت اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے، ہمارا موقف دو ٹوک ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر ممالک سے تعلقات کی وسعت سے بھارت خائف ہے۔ دوست ممالک سمیت مغرب پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تجارتی شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے۔ پلوامہ حملہ بھارت کی سوچ کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے ہمارا موقف دو ٹوک ہے۔
وزیراعلی جام کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون سازی کی ہے کہ کوئی غیر مقامی بلوچستان میں زمین کا مالک نہیں بن سکتا، کسی بھی ایم او یو میں بلوچستان کا نام ہوگا تو دستخط بلوچستان حکومت ہی کرے گی۔