پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا کر بھارت اپنا نقصان خود کرے گا، اسد عمر

Last Updated On 21 February,2019 06:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ معاملات طے ہوتے ہی مشن کو پاکستان بلا لیں گے۔ پاکستان کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا کر بھارت اپنا نقصان خود کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات جاری ہیں، وزیر خزانہ اسد عمر پرامید ہیں کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ڈیٹا کا تبادلہ ہو رہا ہے، جلد مشن بھی پاکستان آ جائے گا۔

ایک سوال پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کا نقصان خود اسی کو ہوگا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ جمعہ تک نکل آئے گا۔ امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے باہر آ جائے گا۔
 

Advertisement