بھارت آبی دہشتگردی پر اتر آیا، پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں

Last Updated On 21 February,2019 10:30 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ، بھارت آبی دہشتگردی پر اتر آیا، پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں، انڈین وزیر برائے آبی وسائل نے تصدیق کر دی۔

بھارتی وزیر برائے آبی وسائل نتین گڈکری نے ٹویٹ میں اوچھے ہتھکنڈے کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کی طرف بہنے والے پانی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ ہم مشرقی دریاؤں کا رخ موڑ کر جموں وکشمیر اور پنجاب کے لوگوں کو پانی فراہم کریں گے۔ دریائے راوی پر شاہ پور اور کانڈی پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے

نتین گڈکری کا کہنا ہے کہ تمام پروجیکٹس کو قومی قرار دے دیا گیا ہے۔ سارا پانی بھارت میں استعمال کریں گے، پاکستان کو نہیں دیں گے، تین ندیوں کا پانی کشمیرکی جانب موڑا جائے گا۔