اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس منگل کو طلب

Last Updated On 25 February,2019 12:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہو گا جس میں 1263 میگا واٹ پاور پلانٹ کے لئے گیس کی فراہمی اور مرحوم ملازمین کے لئے گرانٹ کی مںظوری کا امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں پُرامن بلوچستان پالیسی کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری کا امکان ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کئی مرحوم ملازمین کے لئے پرائم منسٹر اسسٹنس پیکیج سے گرانٹ کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت نجکاری کے لئے اضافی 1 کروڑ 14 لاکھ روپے کی منظوری کا امکان ہے، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ جھنگ پنجاب میں 1263 میگاواٹ پاورپلانٹ کے لئے گیس کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔


 

Advertisement