اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کا آئندہ ہفتے ابوظبی میں آمنا سامنا متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج اگلے یفتے ابو ظبی جائیں گے۔ یکم مارچ سے ابو ظبی میں روزہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہوگا۔ بھارت اجلاس میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کرے گا۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کا امکان انتہائی کم ہے۔