اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم سے خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی جارحیت اور امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش سے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان محض سیاسی مقاصد کے لیے امن کو تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے۔ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دی۔
بیلجیئم کے نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کو امن کا راستہ اپنانے پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریگا۔