ابھینندن کو پاکستان کے مفاد میں رہا کیا گیا، شاہ محمود قریشی

Last Updated On 06 March,2019 07:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر انتہائی موثر جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا، اس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کے فیصلہ کیا گیا جسے پوری دنیا نے سراہا۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کو تجویز دی کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ معیشت ہو یا اداروں کی اصلاح، آئیں مل نیا پاکستان کر بناتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اہم سوال اٹھایا کہ کالعدم تنظیمیوں کو این آر او کیوں دیا گیا؟ ہم تو پچھلے چالیس سال کے بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے کالعدم تنظیموں کو کام کرنے کا موقع کیوں دیا؟ چالیس سال تک اقتدار میں کون سی جماعتیں اقتدار میں رہیں؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد ہمارا پیغام واضح تھا جسے دنیا نے سراہا۔ حالیہ اقدامات پاکستان کے بہترین مفادات میں کیے گئے ہیں۔