لاہور: (دنیا نیوز) سابق پاکستانی سفیر برائے امریکہ علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب تحقیقات کا معاملہ، ایس ای سی پی نے نیب لاہور کو علی جہانگیر صدیقی کی کمپنی ایز گارڈ نائن کا ریکارڑ جمع کرا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کی جانب سے حافظ طلحہ اور عائشہ ریاض نے ریکارڈ جمع کروایا۔ نیب لاہور نے 40 ارب کی انسائیڈ ٹریڈنگ کے الزمات پر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔
علی جہانگیر صدیقی کے اقدامات سے قومی خزانے کو 40 ارب کا نقصان ہونے کا الزام ہے۔