اسلام آباد: (دنیا نیوز) 62 سالہ محمد اعظم امرتسر جیل سے گرونانک دیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری انتقال کر گئے ہیں۔ محمد اعظم کو 25 فروری کو امرتسر جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
محمد اعظم کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں بھارت کی فیروز پور جیل میں قید رکھا گیا تھا۔ 2016ء میں سزا مکمل ہونے پر محمد اعظم کو فیروزپور جیل سے امرتسر جیل منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا مکمل ہونے کے باوجود 62 سالہ محمد اعظم کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔