کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جعلی مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں نامزد مرکزی ملزم راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے گواہوں کو 11 اپریل کو طلب کرلیا۔ گزشتہ سال نقیب اللہ سمیت دیگر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔