تھرکول اتھارٹی کرپشن کیس: سپریم کورٹ کا وزیراعلی سندھ سے جواب طلب

Last Updated On 25 March,2019 03:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تھرکول اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کے کیس میں آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم ہو گئی۔ عدالت نے وزیراعلی سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھرکول اتھارٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ سارے پیسے کرپشن کی نذر ہوئے اور جیبوں میں گئے، سپیشل انیشیٹیو ڈپارٹمنٹ، 

تھرکول اتھارٹی، موبائل ایمرجنسی یونٹ کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔

جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا آپ لوگ شفاف طریقے سے ترقیاتی کام بھی نہیں کر سکے، بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کا کام ہے، عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سے جواب طلب کرلیا اور کہا وزیر اعلی سندھ خود جوابدہ ہیں، آڈٹ رپورٹ 4 ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔