وزیراعلیٰ سندھ کی مولانا تقی عثمانی سے ملاقات، گارڈ کی شہادت پر تعزیت

Last Updated On 23 March,2019 12:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی دارالعلوم میں وزیراعلیٰ سندھ کی مولانا تقی عثمانی سے ملاقات ہوئی، مراد علی شاہ نے مفتی تقی عثمانی کے گارڈ کی شہادت پر ان سے تعزیت کی۔

مراد علی شاہ مولانا تقی عثمانی سے ملاقات کرنے دارالعلوم کراچی پہنچے، وزیراعلی سندھ نے مولانا تقی عثمانی سے ملاقات کی اور ان کے گارڈ کی شہادت پر ان سے تعزیت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر حسین شاہ اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ مولانا تقی عثمانی کے شہید ہونیوالے گارڈ کے گھر بھی گئے، انہوں نے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ شہید گارڈ فاروق کے 3 بچے نابینا ہے، مراد علی شاہ نے نابینا بچوں کا علاج کرانے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باپ کا نعم البدل کوئی نہیں، ہم ان بچوں کو باپ کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فاروق کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا بھی اعلان کیا۔