لاہور: (دنیا نیوز) اپنوں کو نوازنے کے لیے تحریک انصاف اور ن لیگ میں اتفاق ہوگیا۔ نیب کی زیر حراست علیم خان اور سلمان رفیق کو ریلیف دینے کے لیے دونوں جماعتیں ایک پیج پر آ گئیں۔
استحقاق کمیٹی کے بعد عبدالعلیم خان اور سلمان رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا بھی ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے دونوں ارکان پہلے پروڈکشن آرڈرز پر استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے رہے ہیں۔
اس سے قبل خواجہ سلمان رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ یاد رہے استحقاق کمیٹی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ارکان کو ریلیف دینے کیلئے تاخیر کا شکار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین کے انتخاب کا اچانک فیصلہ کیا گیا ہے۔