کراچی: (دنیا نیوز) پنجاب کے بعد سندھ میں بھی پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی جی سندھ کی سفارشات کے بعد صوبائی حکومت نے منظوری دے دی۔
پولیس افسران لائٹ بلیو شرٹ، ڈارک بلیو پینٹ پہنیں گے، ٹریفک افسران سفید شرٹ، نیوی بلیو پینٹ اور پی کیپ پہنیں گے۔ ہیڈ کانسٹبل، کانسٹبل ڈارک بلیو ہاف سلیپ شرٹ، نیوی بلیو پینٹ، نیوی بلیو پی کیپ پہنیں گے، ٹریفک اہلکار ہاف سلیپ وائٹ ٹی شرٹ، نیوی بلو پینٹ اور نیوی بلو پی کیپ پہنیں گے۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے یونیفارم تبدیلی سے پولیس کا اچھا اور مثبت تاثر بھی عام ہوگا، یونیفارم کی فراہمی کیلئے صرف سندھ پولیس مجاز ہوگی، کسی سٹور کو یونیفارم کو فروخت کرنے یا ڈسپلے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، آئندہ مالی سال سے ہر افسر اور جوان کو چار چار یونیفارم دینے کی سفارش کی جائے گی، ابتدائی مرحلے میں سندھ کے 5 یونٹس کے یونیفارم تبدیل کئے جائیں گے۔