موٹرویز پر اشیا کی زائد قیمتیں، مراد سعید نے نوٹس لے لیا

Last Updated On 04 April,2019 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے موٹرویز پر کھانے پینے کی اشیا کو زائد قیمتوں پر فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

 

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سی پیک کا نام نہیں لیا، صرف پروجیکٹس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر رہا ہوں۔ 13 ہزار کلومیٹر کی شاہراہوں پر جے آئی ایس میپنگ شروع کر رہے ہیں جس کے بعد ہمارا ریوینیو ٹارگٹ 50 ارب کا ہوگا۔

مراد سعید نے کہا کہ موٹرویز پر قائم ہوٹلز میں کھانے پینے کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ پرائس کنٹرول کے معاملے پر صوبوں کو 3 خطوط لکھے ہیں۔ وزارت مواصلات اب موقع پر جا کر انکوائری کرے گا اور ڈی سی کو بلائیں گے۔