اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا۔ بھارتی اقدام پر افسوس ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹر فروخت کر رہا ہے۔ پاکستان کو بھی تیاری کرنا ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کرتارپور راہداری جلد از جلد کھولنا چاہتا ہے لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب بھارت بات چیت کے لیے بیٹھے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا مسعود اظہر کا پلواما واقعہ کیساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھارت کو دے چکے ہیں۔