اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارت کی ٹیکنیکل کمیٹی کی تجویز قبول کر لی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مثبت اقدامات جاری رکھنے کے لیے پاکستان 16 اپریل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس کی تجویز پر راضی ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت سے مثبت رویہ کی توقع رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کرتارپور راہداری بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر کھل سکے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2 اپریل کو طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔ جب اس بارے میں پاکستان کا جواب آئے گا، اس کے بعد ہی بات چیت کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔