لاہرو: (دنیا نیوز) وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، عمران خان تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور پارلیمانی پارٹی کو آئندہ بلدیاتی نظام اور ملکی معاملات بارے اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استقبال کیا۔ عمران خان دورے کے دوران نیا پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب کریں گے، پنجاب میں لودھراں اور رینالہ خورد میں منصوبوں کے افتتاح کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ون آن لاقات بھی طے ہے جس میں وزیر اعلی، حکومت پنجاب کے منصوبو ں بارے بریف کریں گے۔
وزیراعظم مختلف وزرا سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزراء اپنے محکموں بارے بریف کریں گے، وزیراعظم سے ملاقاتوں میں صوبے میں گورننس کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے، وزیر اعظم رمضان المبارک میں مہنگائی کی روک تھام کے لئے بیوروکریٹس کو اہم اہداف بھی دیں گے۔