لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بیوروکریٹ چالیس سال سے کام کر رہے ہیں۔ افسران کی وفاداری افراد کے بجائے ریاست کیساتھ ہونی چاہیے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ فیصلے سیاسی لیڈرشپ جبکہ ان پر عملدرآمد بیوروکریسی نے کرانا ہے۔ جو بھی کام کریں گے آئین وقانون کے ضابطے کے اندر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا کی کارکردگی مانیٹرکی جا رہی ہے۔ چیف منسٹر انسیپکشن خود کرے یا کسی سے کرائے یہ میرا حق ہے۔ کسی کونوٹی فیکشن جاری کرنے سے وزیراعلیٰ کے اختیارات کم نہیں ہوتے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بینک کے صدر کی تعنیاتی ضابطے کے مطابق ہوگی۔ انتظامی طور پر تبادلے حکومت کا استحقاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے، افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔