اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرادار پور راہداری پر کچھ روز تعطل کے بعد پاک بھارت مذاکرات دوبارہ جاری ہیں۔ زیرو لائن پر دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہے، اس سے قبل ایک دور بھارت اور ایک ہی پاکستان میں ہوا جبکہ تیسرا دور جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر ہونے تھے جو بھارت کی جانب سے انکار پر نہیں ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق کردار پور زیرو لائن پر ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے دفتر خارجہ، مذہبی امور اور تیکنیکی ماہرین راہداری کے متعلق امور طے کریں گے جن میں راہداری کے ارد گرد باڑ لگانے اور سڑک کی چوڑائی اور لمبی سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔ مذاکرات تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔