اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، پشاور میں بھی بادل کھل کر برسے، گرمی کا زور ٹوٹا تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔
شہر اقتدار میں ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلکش بنا دیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بادل کھل کر برسے تو شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
پشاور، بنوں، چمن میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ چمن اور گردونواح میں مٹی کے طوفان اور گرد آلود ہواؤں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ سرگودھا اور سیالکوٹ میں بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا۔
میانوالی اور جہلم میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ شیخوپورہ، گجرات، بھکر، منڈی بہاء الدین میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سرگودھا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔