بیجنگ: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین نے دوسرے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے، پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر رعایت دی گئی ہے جس کے تحت 313 پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی ملے گی اور پاکستانی برآمدات 5 سال میں ساڑھے 6 ارب ڈالرز کا ہدف حاصل کر سکیں گی.
پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت، پاکستان کی 90 فیصد برآمدات کی چین کو ڈیوٹی فری رسائی ممکن ہو پائے گی۔ پاکستان اور چین نے 75 فیصد ٹیرف لائنز کی ڈیوٹی فری رسائی پر اتفاق کر لیا، اس طرح پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 5 سال میں ساڑھے 6 ارب ڈالرز بڑھنے کی توقع ہے۔
وزارت تجارت ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں ہوگی بلکہ کیمیکل، انجینئرنگ، فوڈ آئٹمزکی چین کو برآمد بھی ڈیوٹی فری ہو گی۔ فٹ وئیر، پلاسٹک کی مصنوعات کی برآمد بھی ڈیوٹی فری ہوں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت پاکستان کی مقامی صنعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا، چین کی 1700 مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے۔