لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز شریف کے بیٹے زید حسین نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور ماں باپ کی دعا ؤں سے میں نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا ہے، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے یہ توفیق دی۔
اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں زید حسین نواز نے کہا کہ میری دادی جان (مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف)، جنہوں نے میرے لئے بہت دعائیں کیں، انکی دعاؤں سے میں آج اپنی منزل پر پہنچا ہوں۔
الحمدلله حمداً كثيرا.
— Zayd Hussain Nawaz Sharif (@zayd280) May 12, 2019
اللہ تعالی کے فضل اور کرم سے اور ماں باپ کی دعاوں سے میں نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا ہے میری دادی جان جنہوں نے میرے لئے بہت دعائیں کی انکی دعاوں سے میں آج اپنی منزل پر پہنچا ہوں اللہ تعالی میری دادی جان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔ pic.twitter.com/qpDB0ZkpUX