لاہور: (دنیا نیوز) گہرے سمندر میں ڈرلنگ سے تیل و گیس کے مطلوبہ نتائج نہ مل سکے۔ کیکڑا ون کے مقام پر ڈرلنگ کا کام ختم کر دیا گیا۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق مطلوبہ نتائج نہ ملنے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ ڈرلنگ کمپنیوں نے کیکڑا ون میں سوراخ بند کرنے کا عمل شروع کردیا
یہ بھی پڑھیں: سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش، وفاقی وزراء ڈرلنگ دیکھنے پہنچ گئے
دنیا نیوز کے مطابق ای این آئی، ایگزون، پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل نے ڈرلنگ کی تھی، 4 ماہ کی ڈرلنگ کے بعد مطلوبہ نتائج نہ مل سکے۔
یاد رہے کہ گہرے سمندر میں کیکڑا ون آف شور بلاک میں ڈرلنگ کا عمل چند روز قبل مکمل کیا گیا تھا ۔تیل و گیس کے ذخیرے کے حجم کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا کام بھی شروع کیا گیا تھا۔ کیکڑا ون میں طے شدہ 5 ہزار 470 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کاعمل مکمل کرنے کے بعد 7ویں لائن انفلو میں تیل وگیس کی مقدار کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔ منصوبے کی ڈرلنگ پر 10کروڑ 13لاکھ ڈالر کی لاگت آئی۔