لاہور: (سرفراز خان) نارووال کرتارپور راہداری منصوبہ پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا، پل کے 6 پلرز پر سلیبیں رکھنا باقی رہ گیا ہے۔
کرتارپور دربار کے احاطہ کی توسیع کیلئے تالاب (سروپہ ) پر کام جاری ہے، دربار کرتارپور کے احاطہ کو چاروں اطراف 3 سے ساڑھے 3 سو فٹ تک کشادہ کیا گیا ہے۔
زیرو لائن کے اوپر امیگریشن حکام کیلئے عمارت تیار کرنے کا مرحلہ بھی شروع ہو گیا ہے، جلد ہی امیگریشن بلڈنگ کا قیام بھی ہوجائے گا، سکھ یاتریوں کیلئے چیکنگ کاؤنٹر اور انتظار گاہ کی تیاری بھی آخری مراحل میں ہے۔