کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے درویش آباد میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسسز کی فائرنگ میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔
دہشت گرد ایک پک اپ گاڑی میں پیٹرول اور بارود سمیت ائیرپورٹ کے قریب حساس علاقے میں داخل ہونے کی کوششں کر رہے تھے، پولیس چوکی پر انہیں روکنے کی کوششں کی گئی تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضہ میں لے کر ان کی شناخت کی جارہی ہے۔