اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کو دیا گیا ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا، پاکستانی سفارتکاروں کو شفٹنگ اور دیگر اشیا پر ٹیکس دینا ہوگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ 20 مئی کو کیا گیا، ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اقدام سفارت کاری دو طرفہ ہونے کے اصول کے تحت عمل میں آیا، پاکستان بھی اپنے حدود میں موجود امریکی سفارت کاروں کو کسی قسم کا ٹیکس استثنا نہیں دیتا۔