شان کا لالی وڈ کی ترقی کیلئے چین کیساتھ مشترکہ فلمسازی کا مشورہ

Last Updated On 31 May,2019 11:42 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کے نامور فلمسٹار اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے چین کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کی جائے، اگر پاکستان کا دوست ملک چین ہمیں سہولیات فراہم کرے تو پاکستانی فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج تک ہم نے مشترکہ فلمساز ی پر کوئی کام نہیں کیا۔

شان کا کہنا تھا کہ کہ چین میں ایک بہت بڑی فلم انڈسٹری کام کر رہی ہے لیکن ہم پوسٹ پروڈکشن کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں۔ اگر چین سے سہولیات ملیں تو گوادر بندرگاہ کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی دنوں میں کھڑی ہو سکتی ہے اور بالی وڈ کا مقابلہ کرسکتی ہے۔