کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

Last Updated On 31 May,2019 12:30 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ دہشتگردی کے اس واقعے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے امام بارگاہ کے مرکزی گیٹ پر پولیس اہلکاروں نے لیڈیز کپڑوں میں ملبوس کالی چادر اوڑھے دہشت گرد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکا، اس نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے حملہ آور خود بھی زخمی ہوگیا، اس کی خود کش جیکٹ بھی نہ پھٹ سکی۔

حملہ آور نے زخمی ہونے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، اس کا خون بھی بہتا رہا، پولیس اہلکاروں نے اس کا پیچھا کر کے اسے نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد افراتفری کے مناظر بھی سامنے آئے، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم ناکارہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی خود کش جیکٹ میں 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بئیرنگ موجود تھے، حملہ آور کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی۔