بھارتی سیاستدان عمران خان سے خوف زدہ ہونے لگے

Last Updated On 03 June,2019 09:09 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ رام سبرامینین نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان عمران خان کی بھارت میں شہرت سے خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلز شوروم کی تصویر شیئر کی جس میں مختلف ایل ای ڈیز ٹیلی وژن ترتیب سے پڑے ہوئے تھے اور ان پر وال پیپر چل رہے تھے مگر ایک ایل ای ڈی پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ایک دستاویزی فلم چل رہی تھی۔

تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں کی عمران خان سے منافرت کی وجوہات اب سمجھ میں آتی ہیں کیوں کہ وہ ان کے بیانیے اور ایجنڈے سے بالاتر ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بھارت میں بہت مقبول اور پسند کی جانے والی شخصیت ہیں، جب تک بھارت میں کرکٹ کو پسند کیا جائے گا تب تک عمران خان بھی بھارتیوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور جنہیں یوں پسند کیا جاتا ہے اُن سے جنگ نہیں لڑی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف ایسے وزیراعظم ہیں جس کی پاکستان کو ضرورت تھی بلکہ بے چین اور غصہ سے بھرے ہوئے بھارت کو بھی پاکستان میں ایسے ہی حکمران کی ضرورت تھی۔