خیبر پختونخوا حکومت نے منگل کو عیدالفطر کا اعلان کردیا

Last Updated On 03 June,2019 11:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے کے تناظر میں اعلان کیا ہے کہ کل پورے خیبر پختونخوا میں سرکاری عید ہوگی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان پشاور میں عید منائیں گے۔ وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان نے خود کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق چونکہ فاٹا کا انضمام ہو چکا ہے اور وہاں عید منائی جا رہی ہے اور صوبہ بھر سے کافی تعداد میں شہادتیں آ چکی ہیں، اس لیے پورے صوبے کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صوبائی حکومت منگل کو پورے صوبے میں سرکاری طور پر منائے گی۔