ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں آپریشن فیس کی عدم ادائیگی پر بچی کو محصور کیے جانے کے معاملے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل ہسپتال پہنچ گئے اور بچی کو گھر بھجوا دیا، انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی.
ایبٹ آباد میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ اخلاقیات کا درس بھول گئی، آپریشن کی مکمل رقم ادا نہ کرنے پر سات سالہ یتیم بچی کو ہسپتال میں محصور کر لیا تھا جس پر بچی کے چچا نے وزیراعظم عمران خان سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔
علم ہونے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل ہسپتال پہنچے اور بچی کو گھر بھجوا دیا، معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔